میاں ذکر اللہ, ٹرانسجنڈر بل

ٹرانسجنڈر بل ہم جنس پرستی اور عریانی و فحاشی کا ذریعہ بنے گا، میاں ذکر اللہ

لاہور (لاہورنامہ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ٹرانسجنڈر بل ہم جنس پرستی اور عریانی و فحاشی کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔

ٹرانسجینڈر قانون درحقیقت ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی شرم ناک کوشش ہے۔پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے ٹرانسجنڈر بل کی منظوری میں اہم کردار ادا کرکے آئین پاکستان سے روح گردانی کی ہے۔ یہ بیہودہ قانون درحقیقت مغرب کے کا حصہ ہے۔

مغرب کااپنا معاشرتی اور خاندانی نظام تو عرصہ ہوامکمل طور پر شکست و ریخت کا شکار ہو چکا ہے اب وہ مسلمان ممالک کے معاشرتی اورخاندانی نظام کو تباہ و برباد کرنے کے درپے ہے۔ جماعت اسلامی ٹرانسجینڈر بل کی منظوری کے بعد بھی اس بل کے خلاف پوری قوم کو منظم کریگی کہ کہ قانون اسلام اور شریعت کے خلاف ہے۔

جماعت اسلامی ٹرانسجینڈر بل کی منظوری کے بعد بھی اس بل کے خلاف پوری قوم کو منظم کریگی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے زون 167 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع ارکارکنان سے سیکرٹری سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور عامر نثار خان، امیر جماعت اسلامی غربی لاہو ر عبدالعزیز عابد نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر امیر زون 167 خواجہ وسیم، سیکرٹری حافظ زوالنون، چوہدری عبدالواحد سمیت سے بڑی تعداد میں ارکین جماعت اسلامی اور کارکنان نے شرکت کی۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر لاہور نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آنے والا بلدیاتی اور جنرل الیکشن پورے جذبے سے لڑیں گے۔

اس ملک کو دیانت دار باصلاحیت اور خدمت کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی ہی آئین پاکستان اور قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے۔ہر کارکنان اور ورکر جماعت اسلامی کے پیغام کو ہر گلی، محلے، گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اس قانون کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں مل کر پاس کروایا جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

ٹرانسجنڈر بل کی آڑ میں ہم جنس پرستی اور دیگرغیر اسلامی و غیر اخلاقی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حکومت پاکستان اور اسمبلی ممبران سے مطالبہ کرتے کہا کہ اسلامی و فلاحی ریاست کے پاس رکھیں اور ٹرانسجینڈر قانون میں موجود اسلام کے منافی تمام شقوں کا خاتمہ کیا جائے۔