لاہور (لاہورنامہ)معروف عالم دین حافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی دور حکومت میں معاون خصوصی کا کردار ادا کرنے والے حافظ طاہر اشرفی کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ اب ان کی جگہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین متحدہ علما بورڈ مقرر کر دیا گیا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔