اقوام متحدہ (لاہورنامہ) چینی مندوب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 51 ویں اجلاس اور جمہوریت اور منصفانہ بین الاقوامی گورننس کے بارے میں آزاد ماہرین کے مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو کو عملی جامہ پہنایا جائے اور حقیقی کثیرالجہتی پر عمل درآمد کیا جائے۔
چینی مندوب نے کہا کہ کثیرالجہتی موجودہ بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی آرڈر کا بنیادی تصور ہے اور امن کو برقرار رکھنے اور ترقی کو فروغ دینے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ بین الاقوامی برادری کو حقیقی کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا چاہیے اور اس پر عمل کرنا چاہیے، مشترکہ طور پر تسلط پسندی اور بلاک سیاست کی مخالفت کرنی چاہیے، اور یکطرفہ پابندیوں اور "لامحدود دائرہ اختیار” کی مشترکہ مخالفت کرنی چاہیے۔
چینی مندوب نے کہا کہ چین کے مجوزہ گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو نے امن اور عالمی سلامتی سے وابستہ مسائل کو حل کرنے کے راستے کی نشاندہی کی ہے اور یہ چین کی جانب سے عوامی تحفظ کے لیے فراہم کردہ”پروڈکٹ” ہے۔ مختلف ممالک کو محاذ آرائی اور بالادستی کی جگہ مذاکرات کو فروغ دینا چاہی.
گروہ بندی کو شراکت داروں سے بدلنا چاہیئے، زیروسم گیم کو باہمی تعاون سے بدلنا چاہیئے، ناقابل تقسیم سلامتی کا اصول نافذ کرنا چاہیئے، ایک دوسرے کے معقول سیکورٹی خدشات کو اہمیت دینی چاہیئے اور ایک متوازن، موثر اور پائیدار سلامتی کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیئے۔