پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کوئین میری کالج میں اچھی صحت کیلئے غذائی آگاہی کیمپ

لاہور (لاہورنامہ) صحت مند غذا، صحت مند زندگی کی ضامن. تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوئین میری کالج میں طلباء کی اچھی صحت کیلئے غذائی آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔

اچھی صحت کیلئے غذائی آگاہی کیمپ
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کوئین میری کالج میں اچھی صحت کیلئے غذائی آگاہی کیمپ

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صباء عادل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کیمپ کا دورہ کیا۔ طلباء سے گفتگومیں صحت بخش خوراک کے فوائد اور فاسٹ فوڈ کے نقصانات بارے آگاہ کیا۔ماہر غذائیت کی ٹیم نے طلباء کو متوازن خوراک کی آگاہی کے ساتھ ساتھ مکمل ڈائیٹ پلان فراہم کیے۔

آگاہی کیمپ میں ہائیٹ، ویٹ، بی ایم ڈی، سی بی سی اور تھیلیسیمیا کے فری ٹیسٹ کیے گئے۔طلباء کووائرل انفیکشن اور ڈینگی سے بچانے کیلئے غذائی راہنمائی بھی فرا ہم کی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کاکہناتھا کہ جسم کو بیماریوں سے لڑنے کیلئے ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں کا عادی بنائیں۔باہر کے کھانے اور سوڈا ڈرنک کا بے جا استعمال مختلف بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔

سٹوڈنٹ ایمبسڈر پروگرام کے تحت متعدد طالبات کو فوڈ ایمبسڈر بھی منتخب کیاگیا۔ایمبسڈر پروگرام میں کالج سٹوڈنٹس کو انٹرشپ اور ریسرچ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔پرنسپل کوئین میری کالج ڈاکٹر ثمرہ عمران کاکہناتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نوعمر طلباء کی اچھی صحت کیلئے غذائی آگاہی کیمپ انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خوراک کے معیار کے حوالے سے طلباء کو آگاہ کرنا قابل ستائش عمل ہے۔