لاہور(لاہورنامہ)اداکارہ سجل علی تقسیم برصغیر پر بنائی جانے والی سیریز میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
سجل علی جلد ہی ایک سیریز میں محترمہ فاطمہ جناح کے کردار میں نظر آئینگی، جس کی پہلی قسط جلد ہی آن ائیر ہونے کا امکان ہے۔مادر ملت کے گرد گھومتی اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ خود ہی اس سریز کی ہدایت دیں گے۔
سیریز کے آخری سیزن میں پاکستان بننے اور فاطمہ جناح کی وفات تک کے مناظر دکھائے جائیں گے اور اس میں سامعہ ممتاز مادر ملت کا کردار ادا کریں گی۔اسے ابتدائی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اسے کسی ٹی وی چینل پر بھی ریلیز کیا جاسکتا ہے۔