اسلام آباد(لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام اب حقیقی آزادی کے لیے تیاری کرلیں.
ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ پاکستان کا مستقبل آزاد جمہوری ملک کا ہے یا ایک بوسیدہ نظام میں جکڑا ہوا؟ کیا کرپٹ حکمران ہمارا مقدر رہیں گے؟
یہ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے،فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب عوام حقیقی آزادی کے لیے تیاری کرلیں اور لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل کر نظام کو بدلیں۔