شاہ محمود قریشی

عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا تو عدالتوں سے رجوع نہیں کرینگے، شاہ محمود قریشی

ملتان (لاہورنامہ) سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا تو عدالتوں سے رجوع نہیں کرینگے،ادارے غیر جانبدارنہ ہوئے تو سارا نظام بگڑ جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی سزا اور نااہلی ختم ہوسکتی ہے، تمام اشارے نوازشریف کی سزا اور نااہلی ختم کرنے کی طرف ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اداروں کا آزاد، غیرجانبدار ہونے تک ترقی ممکن نہیں، عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا تو عدالتوں سے رجوع نہیں کرینگے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ادارے غیر جانبدارنہ ہوئے تو سارا نظام بگڑ جائے گا، پاسپورٹ واپسی ایک سلسلے کی کڑی ہے، این آر او ٹو کے حصول کا سفر جاری ہے۔