لاہور (لاہورنامہ) فلمسٹار اداکارہ ریما خان 50 برس کی ہوگئیں‘ اداکارہ نے سالگرہ اپنی فیملی کے ہمراہ منائی۔
حال ہی میں ریما خان نے اپنی 50ویں سالگرہ شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ منائی ۔ اس موقع پر اداکارہ نے کیک کاٹا۔ سالگرہ کے موقع پر ریما خان کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔ ریما خان نے اپنے تمام دوستوں اور فیملی ممبرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی سالگرہ منائی اور تیاریوں میں حصہ لیا۔