یو ای ٹی لاہور میں پہلی بار ایمازون ویب سیریز کمیونٹی ڈے کا انعقاد

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان میں پہلی بار ایمازون ویب سیریز (اے ڈبلیو ایس) کمیونٹی ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔ اے ڈبلیو ایس کمیونٹی ڈے 2022 کا اہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے کیا ۔

ایمازون ویب سیریز کمیونٹی ڈے
یو ای ٹی لاہور میں پہلی بار ایمازون ویب سیریز کمیونٹی ڈے کا انعقاد

جس میں اے ڈبلیو ایس ماہرین، صارفین ، صنعتکاروں کے علاوہ بین الاقوامی ماہرین نے بھی شرکت کی ۔ کمیونٹی ڈے میں ٹیکنیکل امور ، اے ڈبلیو ایس کے استعمال اور مستقبل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ اے ڈبلیو ایس کمیونٹی ڈیز بنیاد ی طور پر ایمازون کمیونٹی کی جانب سے آرگنائز کی جانے والی تعلیمی تقریبات ہوتی ہیں ، جن میں تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے اے ڈبلیو ایس ماہرین اور صارفین حصہ لیتے ہیں ۔ یو ای ٹی لاہور میں منعقدہ ایونٹ کو اے سی ایم یو ای ٹی لاہور کی انشیٰ اعجاز اور اے ڈبلیو ایس کمیونٹی کی لائبہ اعجاز نے آرگنائز کیا۔

جس میں جنید عتیق ، انجینئرنگ منیجر ایٹ رش ،،نائب صدر کلاوڈ سروسز عبد اللہ جمشید ،منیجنگ کانسلٹینٹ نبیل حمید، گو ساس سے ماجد ذوالفقار ور امجد اقبال شریک ہوئے ۔ اسی طرح ڈیٹا پائلٹ کے علی معجز۔کلاوڈ سلوشن اینڈ سروسز سے شکر عبدین نے بھی کمیونٹی ڈے کے شرکا سے خطاب کیا ۔سینئر کلاوڈ ڈیٹا انجینئر محمد تیمور خان ، پی ڈبلیو آئی سی سے سدریٰ ارشاد اور اے ڈیبلیو ایس کمیونٹی بلڈا نس امین نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے مہمانان میں ڈینی اونگ ، مرسیلا ٹانگ ، شہزاد خان، فون منٹ کئیو ، ڈارین یاؤ شریک ہوئے