کراچی (لاہورنامہ) معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں تیسری شادی کا مشورہ ان کے جواں سالہ بیٹے نے دیا تھا۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر باتیں کیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان اور ثمر علی خان کے درمیان شادی سے قبل بہت اچھے تعلقات تھے، انہیں ثمر علی خان کے ساتھ کام کرتا دیکھ کر ان کے بیٹے نے مشورہ دیا کہ وہ ان سے شادی کرلیں۔
عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے بچوں کے ساتھ اس طرح تعلقات رکھنے چاہیے کہ وہ ان کی اولاد سے زیادہ ان کے دوست بن جائیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کا سہارا ان کے بچے بنے۔اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے نکاح نامے پر ان کے بیٹے اور داماد سمیت ثمر علی خان کے بیٹے نے بطور گواہ دستخط کیے جب کہ جب انہوں نے نکاح نامے پر دستخط کیے تو ان کا نواسہ ان کی گود میں تھا۔ واضح رہے عتیقہ اوڈھو نے 2012 میں سیاستدان اور سماجی رہنما ثمر علی خان سے تیسری شادی کی تھی۔