تائیکوانڈو

کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی نے بچوں کو تائیکوانڈو کی ٹریننگ دی

لاہور(لاہورنامہ)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ مارشل آرٹس پلیئر ماسٹر سیونگ اوہ چوئی بلیک بیلٹ (5ویں ڈین/کوکیوون) نے رئیل تائیکوانڈو کلب اور نیشنل تائیکوانڈو کلب کے بچوں کو تائیکوانڈو کھیل کی اہم اور جدید مہار توں کی ٹریننگ دی۔

چونگی امر سدھو سے منسلک جیل روڈ پر قائد ملت کالونی میاں چوک پر موجود براق ہائی سکول میں منعقد ہونے والے ٹریننگ سیشن میں آمد پر کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی بلیک بیلٹ 5thڈان کوکیوون کو براق ہائی سکول کے وائس پرنسپل شرافت علی اور نیشنل تائیکوانڈو کلب کے ہیڈ کوچ خاور محمودبلیک بیلٹ 4Th ڈان (ڈبلیوٹی ایف،کوریا )نے خوش آمدید کہا۔

بعد ازاں بچوں اور دیگر شرکاء سے ان کا تعارف بھی کرایا گیا۔ کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی نے ٹریننگ سیشن میں بچوں کو پومزے، کیچوالبو،ہنبان کروگی،ہوشن سول،سٹیچنگ ،بریکنگ،کک اور فائٹ کی خصوصی تربیت دی ۔ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی بلیک بیلٹ 5thڈان کوکیوون نے ینگ تائیکوانڈو پلیئرز اور کوچز میںسرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

ٹریننگ سیشن کے اختتام پر کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی بلیک بیلٹ 5thڈان کوکیوون کا کہنا تھا کہ تائیکوانڈو کی ٹریننگ سے بچوں سمیت نوجوانوںکا سیلف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس مضبوط ہوتی ہے جبکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیںلہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تائیکوانڈو سمیت مارشل آرٹس کے کسی بھی سٹائل کی تربیت ضرور دلوائیں۔