لاہور:سپریم کورٹ بارنے پاک فوج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حق میں اوربھارتی جارحیت کے خلاف قرار داد منظور کر لی،وکلاء عہدیداروں نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاک فوج نے ثابت کردیا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں،لاہورمیں سپریم کورٹ بار کے وکلاء کا ہنگامی اجلاس بار کے سینئر نائب صدر ملک کرامت اعوان کی سربراہی میں منعقد ہوا، ملک کرامت اعوان نے کہا کہ وکلاء قومی سالمیت کے معاملے پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاک فوج نے جس طرح دشمن کے دانت کھٹے کئے اس پر پوری قوم کو فخر ہے، سابق صدر سپریم کورٹ بارحامد خان نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں،پاک فوج نے ثابت کردیا کہ دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں، بھارت کی خوش فہمی دور کردی، سینئر قانون دان میاں ظفر اقبال کلانوری، سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بارآفتاب باجوہ، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بارشفقت محمود چوہان اور دیگر وکلاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی فوج نے جس طرح بھارت کو پیغام دیا وہ قابل تحسین ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں سے رشتہ ختم نہیں ہو سکتا،بھارت اپنے گھر کی لڑائی کو سرحدوں تک نہ لائے ورنہ پاکستانی فوج اسی طرح جواب دے گی،پورے ملک کے وکلاء پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارتی جارحیت کاموثر جواب دے کر پاک فوج نے قوم کے حوصلے بلند کر دئیے، اس موقع پربارنے پاک فوج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حق میں اوربھارتی جارحیت کے خلاف قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM