لاہور (لاہورنامہ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او علی عنان قمر نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد شہر میں صفائی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
وزٹ کے دوران سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے ورکرز کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے سمن آباد ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا۔
ڈپٹی سی ای او فہد محمود، جی ایم آپریشن ڈاکٹر کامران نے آپریشنل ورکنگ پر بریفنگ دی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔آپریشن ٹیم کے افسران فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔
مزید براں سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے ٹاؤن منیجرز سے صفائی انتظامات کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے روڈ ڈیوائیڈرز اور سڑک کے کناروں سے ریت مٹی ہٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ روڈ کنارے موجود قابل مرمت کنٹینرز کو فوری ٹھیک کرنے کی تاکید بھی کی ہے۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ سی ای او کا چارج سنبھالتے ہی علی عنان قمر فیلڈ میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے متحرک ہیں۔علی عنان قمر مرحلہ وارلاہور کے 9ٹاؤنز،ورکشاپس اور لینڈ فل سائٹ کے دورے کر کے ورکنگ کا جائزہ لیں گے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا مزید کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل کو بھر پور طریقے اور موثر حکمتِ عملی سے بروئے کار لایا جائے گا۔علی عنان قمر نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ شہری لاہور کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
صفائی کے بارے میں شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔