اسلام آباد(لاہورنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف بھی دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا.
سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر اور علی نواز سمیت 100افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ سنجگانی میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشتگردی سمیت 10دفعات شامل کی گئی ہیں.
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے قیادت کی ایما پرسری نگر ہائی وے کو بلاک کیا، کارکنوں نے پولیس پر پتھرا ﺅاور توڑ پھوڑ بھی کی۔