لاہور(لاہورنامہ)اسپیکرپنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے 18ارکان پر ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی.
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی عظمی بخاری، صبا صادق، رابعہ فاروقی، میاں عبدالرف اور سمیع اللہ خان کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،اس کے علاوہ ملک محمد وحید، راحیلہ خادم حسین، ربیعہ نصرت، زیب النسا اعوان، ذیشان رفیق، کنول لیاقت ایڈووکیٹ، گلناز شہزادی، نفیسہ امین اور محمد افضل کے بھی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد ہو گی.
مسلم لیگ ن کے عادل بخش، سعدیہ ندیم، راحت افزا اور سنبل مالک حسین کو بھی پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،جاری سرکلر کے مطابق جن ارکان کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان پر ہفتے کو ہونے والے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے.
سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عمران خان کو نااہل کرنے کے خلاف قرار داد پیش کی تھی، قرارداد پیش کیے جانے کے وقت لیگی ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابہ کیا تھا