شیخ رشید, فائنل رائونڈ

سیاست کا فائنل رائونڈ شروع ہو گیا ، نومبرمیں آرپار ہو جائیگا، شیخ رشید

راولپنڈی (لاہورنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے رانا ثنا اللہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر طاقت استعمال کی تو بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاست کا فائنل رائونڈ شروع ہو گیا ہے، نومبرمیں آرپار ہو جائے گا، جس طرح وزیر قانون سے استعفیٰ لیا گیا اسی طرح الیکشن کی تاریخ لی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ غیرمقبول بھکاریوں کوکہیں سے خیرات نہیں ملے گی، مریم کے ٹوئٹ اور دیوالی کاکیک کاٹنے والے نواز شریف پر قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ جمعرات کو 2بجے فیصل مسجدمیں شہید کانمازجنازہ پڑھیں گے اور جمعہ کو11بجے لبرٹی چوک سے چوروں کیخلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے، راناثنااللہ میں ایئرپورٹ جانے کی بھی ہمت نہیں ہوئی، اگر رانا ثنا نے طاقت استعمال کی تو اسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی۔