اسد عمر, لانگ مارچ

لانگ مارچ 7روز میں اپنا سفر مکمل کرے گا، اسد عمر

لاہور(لاہورنامہ)تحریک انصاف کی حکمت عملی کے مطابق لانگ مارچ 7روز میں لاہور سے اسلام آباد پہنچے گا ۔تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا28اکتوبر کو لبرٹی چوک سے لاہورسے آغاز ہوگااور 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے جلسے اور دھرنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 4 نومبر کو جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان گرانڈ میں جلسے اور دھرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پروگرام کے تحت لانگ مارچ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ، گجرات، جہلم اور گوجر خان سے ہوتا ہوا جی ٹی روڈ کے ذریعے4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔