لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی چینل فائیو کی سینئر صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم، بیٹے اذان نعیم، چچانوید بھٹی اورقریبی سہیلی مروہ انصرسے ملاقات کی .
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا .وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مرحومہ کے بیٹے او ربیٹی کو دلاسہ دیا او رانکے ساتھ شفقت کااظہار کیا.
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا . اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا بیٹی نمرہ نعیم کو سرکاری ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا.
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا صدف نعیم مرحومہ کے شوہر کو بھی سرکاری محکمے میں فوٹو گرافر کی ملازمت دینے کااعلان .وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور صدف نعیم مرحومہ کی صحافت میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا.
ہم آپ کی والدہ محترمہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے. مرحومہ کی ناگہانی وفات پر شدید رنج وغم ہوا.غم کی گھڑی میں اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں.
صدف نعیم مرحومہ انتہائی محنتی اورپروفیشنل صحافی تھیں. شعبہ صحافت میں مرحومہ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا.
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اسمبلی عنایت لک، ڈپٹی کمشنر لاہور او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.