مودی کے منہ پر

ہم نے بھارت کو پائلٹ دے کر مودی کے منہ پر طمانچہ مارا ہے ،فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کو امن کا پیغام دے دیا، بھارتی پائلٹ کی رہائی مودی کے منہ پر طمانچہ ہے، پاک فضائیہ کے حسن صدیقی کو سلام پیش کرتے ہیں، عالمی طاقتیں ہمارے معاشرے کو ابھرنے سے نہیں روک سکتیں۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کو گزشتہ ہفتے بہت کامیابیاں ملی، پاک افواج دشمنوں کو موقع نہیں دیتی، عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو واپس کر کے مودی کے منہ پر تھپڑ مارا۔ انہوں نے کہا پاک فضائیہ کے حسن صدیقی کو سلام پیش کرتے ہیں، دنیا کی طاقتیں ہمارے معاشرے کو ابھرنے سے نہیں روک سکتی، ہم متحد ہونگے تو کوئی طاقت پاکستان کو آنکھ نہیں دیکھا سکتی۔