اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد

اسلام آباد (لاہورنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سے جاری فیصلہ میں عدالت نے کہاکہ عمران خان کی پرائیویٹ زندگی سے متعلق الزام پر نااہلی مانگی گئی،اس کیس میں ایک بچی کے بنیادی حقوق کا مسئلہ بھی جڑا ہے، عدالت کا اس کیس میں اختیار استعمال کرنے سے بچی کے حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے.

عمران خان2018ء میں پانچ حلقوں سے منتخب ہوئے تھے،ان کی نجی زندگی سے متعلق تحقیقات عوامی مفاد میں نہیں۔یاد رہے کہ شہری حافظ احتشام نے عمران خان کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھااور عمران خان کی نااہلی ٹیریان وائٹ کیس میں مانگی گئی تھی،عدالت نے 21جنوری 2019 کو عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کی تھی۔