لاہور (لاہورنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل چکا مگر کلین چٹ نہیں ملی ، اپنا جنم دن اور نیو ایئر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں ہی منائیں گے .
ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزدل اور کرپٹ لوگ آگے آ گئے ہیں ،لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ عوام مہنگائی سے مر گئی ، معیشت اور خارجہ پالیسی تباہ ہوگئی ۔نواز شریف اپنا جنم دن اور نیو ائر اپنی بیٹی کے ساتھ لندن میں ہی منائینگے کیونکہ بھائی وزیر اعظم ہے تو انہیں سفارتی پاسپورٹ مل چکا لیکن کلین چٹ نہیں ملی ۔
ملک کی بدقسمتی ہے کہ بزدل اور کرپٹ لوگ آگے آ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انکا حقیقی دارالحکومت لندن میں ہے پاکستان میں تاوان لینے آتے ہیں، نواز شریف نے جس کو تعینات کیا اسی کے ساتھ پھڈا کیا ، لندن میں فیصلہ کرنے کے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے سب سے اچھے تعلقات سعودی پرنس ایم بی ایس سے ہیں ۔
بدعنوان لوگ اہم عہدوں پر آگئے ، نیب میں کیس بند کرانے والوں کا تانتا بندھا ہے ۔احتساب اور حساب ختم نہیں ہوگا ، 30 نومبر تک سیاست واضع ہوجائے گی ۔