لاہور(لاہورنامہ) شائننگ و گرین لاہور مہم کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں اور افسران شہر بھر میں متحرک ہیں۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمرنے فیروزپور روڈ پر قرطبہ چوک سے گجومتہ تک صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی سی او فہد محمود، ڈی جی ایم بلال اشرف بھی اُن کے ہمراہ موجودتھے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
شہر کو صاف رکھنے کے لیے تمام احسن اقدامات کر رہے ہیں۔فیروز پور روڈ پر سینٹر ڈیوائڈر کے ساتھ موجود مٹی کو فوری ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جبکہ شہر میں بغیر ڈھانپے داخل ہونے والی ریت مٹی کی ٹرالیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔کلمہ فلائی اوور، مسلم ٹاؤن فلائی اوور، ارفع کریم فلائی اوور، لاہور برج پربھی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔
مزید براں چونگی امر سدھو، گجومتہ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی انتظامات مزید بہتر بنائے جائیں گے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمرکا مزید کہنا ہے کہ صفائی معاملات میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں،تمام ٹاؤن منیجرز اپنے اپنے ایریاز میں صفائی آپریشن کی خود نگرانی کریں۔عارضی کلیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیادوں پر کلئیر کروایا جائے۔ورکرز کی 100فیصد حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ شہری بھی اپنا کردار ادا کریں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے سے تعاون کریں اور کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔