شیخ رشیداحمد

ایک تعیناتی سب پر بھاری، آئندہ 10روز میں فیصلہ ہو جائے گا، شیخ رشیداحمد

راولپنڈی (لاہورنامہ) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی سب پر بھاری ہے، حکومت نے صرف اپنے کیس ختم کروائے ہیں جو وقت آنے پر دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی، لوگ بجلی اور گیس کے بل دے نہیں سکتے، خود ریلیف اورلوگوں کو تکلیف دی، 7 ماہ میں 77 وزرا کی حکومت نہ عوام میں جاسکتی ہے نہ مسائل حل کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 10روز قوم اور ملک کے مقدر کا فیصلہ کریں گے، صحیح فیصلہ صحیح سمت لیجائیگا، غلط فیصلہ انتشار برپاکرسکتا ہے تباہ حال معشیت مزیدسنگین ہوسکتی ہے۔