طلاق کی افواہوں

طلاق کی افواہوں کی گردش کے بعد شعیب اور ثانیہ پہلی بار ایک ساتھ تصویر

دبئی (لاہورنامہ) طلاق کی افواہوں کے بعد شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آگئے۔

دونوں اسٹارز کو طویل عرصے بعد پہلی بار ایک ساتھ انکے نئے شو دی مرزا ملک شو کے سیٹ پر دیکھا گیا، اطلاعات کے مطابق دبئی میں مرزا ملک شو کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا پروگرام کے سیٹ پرایک ساتھ موجود ہیں۔

پروگرام کی ریکارڈنگ میں فلم اسٹار فہد مصطفی بھی موجود ہیں۔ایک تصویر میں دونوں سپر اسٹارز ایک دوسرے کے کافی قریب کھڑے باتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں فہد مصطفی اور شعیب ملک کے درمیان ثانیہ مرزا کھڑی ہیں اور اس میں شعیب اور ثانیہ کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں اور دونوں نے تاحال اسکی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔