اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جمعہ کی صبح سے فیض آباد میں خیمہ بستی لگا دی جائے گی، ملک کے مختلف علاقوں سے لوگ خیمہ بستی میں شامل ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فیض آباد پر عمران خان کا اسٹیج لگایا جائے گا، مشاورت کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما پہنچے ہوئے ہیں، حکومت عوام کی طرف توجہ دیتی تو معیشت کی تباہی نہ ہوتی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع راولپنڈی میں ہونے جا رہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ انتشار سے نکلنے کا راستہ صرف انتخابات کا اعلان ہے، معیشت کی تباہی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان گولیاں کھانے کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں۔