عمران خان

امید ہے نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے مابین غلط فہمیاں دور کرے گی،عمران خان

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیدعاصم منیر کومبارکباد دی ہے ۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ امید ہے کہ نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے مابین گزشتہ 8ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی سبیل کریگی۔