اسلام آباد (لاہورنامہ) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے داماد اور شریک ملزم ہارون یوسف عزیز کی گرفتاری روک دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق نے سماعت کی، عدالت نے وزیراعظم کے داماد اور شریک ملزم ہارون یوسف عزیز کی گرفتاری روک دی۔
ہارون یوسف عزیز کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہارون یوسف کو کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا، ہارون یوسف آج شام وطن واپس پہنچیں گے اور عدالت میں سرنڈر کرنا چاہتے ہیں۔
وکیل امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لئے ہارون یوسف کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے ہارون یوسف عزیز کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔