بیجنگ (لاہورنامہ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کی صورتحال پر ایک اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے بین الاقوامی برادری سے افغانستان کی حمایت اور مدد کی فراہمی میں اضافے کی اپیل کی۔
چینی نمائندے نے نشاندہی کی کہ افغانستان ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے اور اسے پرامن ترقی کے حصول کے لیے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔ افغان عوام کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے اور عالمی برادری کو مزید مدد فراہم کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔ اس مقصد کے لیے چین چار تجاویز پیش کرتا ہے: دہشت گردی کی پرعزم طریقے سے روک تھام کی جائے۔
افغانستان کو عوام کی زندگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کی جائے۔عمدہ ترقی کے حصول کے لیے افغانستان کی حمایت کی جائے۔ بات چیت اور رابطہ برقرار رکھا جائے۔اس کے علاوہ چین نے ایک بار پھر افغان عوام کے منجمد بیرون ملک اثاثے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔