سول ایوی ایشن اتھارٹی کا لاہور سے فلائٹ آپریشن 4 روز بعد بحال

لاہور:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور سے فلائٹ آپریشن 4 روز بعد بحال کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور کے فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق بحال کردیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں تمام فضائی کمپنیوں کو آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو پروازیں ری شیڈول کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ انکوائری سے رابطے کے بعد ایئرپورٹ آئیں۔ ہفتہ کے رو ز سی اے اے نے اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کیے تھے جب کہ ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن اب بھی معطل ہے جو آج (4 مارچ کو) دن ایک بجے بحال ہوگا۔ یا د رہے کہ پا ک بھارت کشید گی کی وجہ سے ملک بھر کے ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن معطل کر دیے گئے تھے ۔