لاہور (لاہورنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر بلال یاسین نے انکی رہائشگاہ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال و حلقے کے عوامی مسائل پر گفتگو کی گئی ۔
اس موقع پر وہاب بلال یاسین بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بلال یاسین کی سیاسی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلال یاسین مسلم لیگ ن کے مخلص رہنما ہیں .
جنہوں نے مشکل دورمیں پارٹی کابہترین اندازمیں ساتھ دیا۔ بلال یاسین نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے ۔