بیجنگ (لاہورنامہ) چین اور عالمی برادری کے درمیان نوول کورونا وائرس انفیکشن پر ہونے والے رابطے توجہ کا مرکز بن گئے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد چین تسلسل کے ساتھ انسداد وبا کے بین الاقوامی تعاون میں مثبت طور پر حصہ لیتا آیا ہے۔
وبا میں تبدیلی اور انسداد وبا کی نئی صورتحال کے حوالے سے چین کے متعلقہ ادارے قانون کے مطابق شفاف اور کھلے انداز میں بروقت معلومات جاری کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حال ہی میں متعدد ممالک کے ماہرین صحت نے کہا کہ اس وقت چین میں پھیلنے والا وائرس دنیا کے دوسرے علاقوں میں پہلے ہی پھیل چکا ہے اورکسی بھی علاقے میں اس نئے وائرس کے نمودار ہونے کے امکانات موجود ہیں.
اسی لیے چین کے خلاف خصوصی پابندی لگانے کی کوئی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ تمام ممالک کے انسداد وبا کے اقدامات کی سائنس سے مطابقت ہونی چاہیے ۔
اس سے استفادہ کرتے ہوئے سیاسی جوڑ توڑ اور امتیازی اقدامات اختیارنہیں کرنے چاہئیں نیز معمول کے افرادی تبادلوں کو بھی نقصان نہیں پہنچانا چاہیئے۔