بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس وقت وبا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے طبی علاج اولین ترجیح ہے اور شدید بیمار مریضوں کے علاج معالجے پر پوری توجہ دی جانی چاہیے۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ طبی وسائل کی اپ گریڈیشن اور توسیع کو فروغ دیا جائے، طبی سازوسامان اور ادویات کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے ، اور انسانی وسائل کی تقسیم اور اہلکاروں کی تربیت کو مضبوط کیا جائے، ٹارگٹڈ گروپوں کی نگرانی اور صورتحال کا صحیح پتہ لگایا جائےاور صحت کی نگرانی اور ابتدائی امداد کو مضبوط بنایا جائے۔
عوامی طبی علاج اور ریفرل کے لئے چینلز کو ہموار کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ شدید بیماری کے خطرے سے دوچار مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے .دوسری طرف روایتی چینی ادویات کا استعمال بھی کیا جائے، سائنسی اور معیاری انداز میں تشخیص اور علاج کیا جائے ، شدید بیماری اور اموات کی شرح کو کم کیا جائے.