وانگ وین

چینی وزیرِ خا رجہ افریقی یونین اور عرب لیگ کے دفاتر کا دورہ کریں گے، وانگ وین

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ چین افریقہ جامع تزویراتی تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور چین افریقہ دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وزیر خارجہ چھن کانگ 9 سے 16 جنوری 2023 تک ایتھوپیا، گبون، انگولا، بینن، مصر اور افریقی یونین اور عرب لیگ کے صدر دفاتر کا دورہ کریں گے۔

یہ مسلسل 33 سالوں کے آغاز میں چینی وزیر خارجہ کی جانب سے سب سے پہلے افریقہ کے دورے کا تسلسل ہے۔