اسلام آباد(لاہورنامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ 1973کے آئین کو منظور ہوئے ہونے کے 50سال مکمل ہونے پر پاکستان سینیٹ اس کی گولڈن جوبلی منائے گا .
ا س سلسلے میں چاروں صوبوں میں تقریبات اور سیمینار منعقد کئے جائیںگے ، وہ گزشتہ روز سینٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینٹر میاں رضا ربانی کے سوال کا جواب دے رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں منعقدہ سیمینار اور تقریبات میں دنیا بھر میں سینیٹ کے چیئرمینوں کو مدعو بھی کیا گیا ہے .
اس سے قبل میاں رضا ربانی نے کہا کہ 1973 کا آئین 10اپریل 1973کو منظور ہوا تھا ، اس سلسلے میں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو بھی خط لکھا ہے ، اس سال کو آئین کا سال قرار دیں اور میری چیئرمین سینیٹ سے بھی درخواست ہوگی کہ وہ اس سلسلے میں تقریبات اور سیمینار منعقد کریں جس میں دانشور ،پارلیمنٹرین اور دیگر طبقات کے لوگ آئین اور اس کی حکمرانی پر روشنی ڈال سکیں .
مسلم لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 50سال کی تقریبات ضرور منانی چاہیے لیکن اس میں ضیاء الحق کے گیارہ سال اور نوسال مشرف کے اگر نکال دیئے جائیں تو پیچھے 30سال رہتے ہیں اس دوران آمروں نے آئین کا کھلواڑ کیا اور اس کا مذاق بنایا ۔