بابر اعوان

چلتے نظام کی جڑی بوٹیاں نکال کر کوئی بھی مشروب نہیں پی سکتا،بابر اعوان

اسلام آباد(لاہورنامہ)نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ چلنے والے نظام کی جڑی بوٹیاں نکال کر کوئی بھی مشروب نہیں پی سکتا، آنے والے مہمان نے اسلام آباد آنے سے اعتراض کیا.

ان چوروں کے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہونا چاہتا،25مئی اس کا گواہ ہے،اس ملک میں پولیس راج ہے،پولیس کے پیچھے چھپ کر اقتدار میں آکر مظالم کرتے ہیں، تکلیف کا ایسا مرحلہ آرہا کہ عوام بغاوت کرنے پرآمادہ ہوجائیں گے،بغاوت سے قبل تکلیف کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

منگل کے روز سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پی ٹی آئی فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 4دن قبل فواد چوہدری کی پٹیشن دائر کی تھی جس پر نوٹس ہوا تھا،آج اس ضمانت پٹیشن کی دوسری تاریخ تھی جبکہ فواد چوہدری لاک اپ میں موجود ہیں.

بھاگنے والے کے پراسیکیوشن عدالت میں موجود نہیں تھے،تفتیشی افسر کو ہدایت تھی کہ ریکارڈ پیش کیا جائے، وہ خود ہی نہیں آیا تو ریکارڈ کہاں سے پیش کرتا، میں نے عدالت میں کہا کہ تفتیشی افسر کی پلیٹ لیٹس ڈائون ہیں تو رہنے دیں،اس حکومت کے پلیٹ لیٹس اوپر سے نیچے تک ڈائون ہیں،ماضی میں جب مارشل لاء کا دبائو تھا تو ملک سے باہر بھاگ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جب اقتدار سے ہٹایا گیا تو چلنے والے نظام کی جڑی بوٹیاں نکال کر کوئی بھی مشروب نہیں پی سکتا،عزت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ آنے والے مہمان نے اسلام آباد آنے سے اعتراض کیا،ان چوروں کے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں ہونا چاہتا.

عدالتی لیگل ٹیم اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن کو موقف ہے کہ مہنگائی کو قابو کیا جائے، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میںمہنگائی کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی، تکلیف کا ایسا مرحلہ آرہا کہ عوام بغاوت کرنے میں آمادہ ہوجائیں گے،بغاوت سے قبل تکلیف کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے.

پوری قوم وے فارورڈ جاننا چاہتی ہے،پوری قوم بتانا چاہتی ہے کہ جو مرضی کر لو ،چاہے ان کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹرل جنرل بھی ان کے گھر جائیں تو عوام یقین نہیں کریں گے،یقین ایسے کیا جاسکتا ہے کہ ایک بار ملک میں آزادانہ انتخابات ہوں،اڈلٹ فریچائز کے خودمختار ووٹر فیصلہ کریں ، ان کے اپنے ووٹر بھاگ جاتے ہیں،یہ کئی بار اسلام آبا د کے انتخابات سے بھاگ جاتے ہیں.

جس ملک کی عدالت کا ایک بھی فرد شامل نہ ہوتو کیا اسے بناناری پبلک کہا جائے گا؟اس ملک میں پولیس راج ہے،پولیس کے پیچھے چھپ کر اقتدار میں آکر مظالم کرتے ہیں،25مئی اس کا گواہ ہے.