رانا ثنا اللہ

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، رانا ثنا اللہ

لاہو ر(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر عمران خان ہارا تو ہم پر الزام لگائے گا کہ نگران سیٹ اپ نہیں تھا اس لیے ہارا، الیکشن کمیشن کو بہتر فیصلہ کرنا چاہیے، الیکشن استحکام کا باعث بننا چاہیے نہ کہ نئے دھرنے اور افراتفری کا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو ٹیریان کیس میں نااہل ہونا ہے تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے، عمران خان نے اپنی اولاد کو کیوں چھپایا؟، مسلم لیگ ن نے ان کو کہا تھا کہ توشہ خانہ کی گھڑیاں چوری کریں؟۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے تعلقات دوست ملک سے خراب کیے.

یہ سب ان کا اپنا کیا دھرا ہے، وہ کرپشن کے خلاف مہم چلا رہے تھے، خود ساتھ ساتھ گھٹیا ترین کرپشن کر رہے تھے، اگر وہ میرٹ پر قانون کے مطابق نااہل ہوتے ہیں تو ان کو بالکل ہونا چاہیے۔