جناح ہسپتال

ڈاکٹر عارف علوی کی جناح ہسپتال میں پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت

کراچی(لاہورنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جناح ہسپتال کراچی میں پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت کی اور صحت بارے دریافت کیا ۔

ہفتہ کو صدر مملکت نے جناح ہسپتال میں پویس آفس حملے کے زخمی اہلکاروں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔صدر مملکت نے پولیس اور رینجر اہلکاروں کی بہادری کی سراہا۔ صدر مملکت نے پولیس اور رینجر کے اہلکاروں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ۔

صدر مملکت نے حملے کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، بلندی درجات کی دعا کی۔صدر مملکت نے وطن کی خاطر بہادری سے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے پر پولیس اور رینجر کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے پولیس آفس حملے کے تمام زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔