اسلام آباد: اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہے ،اوگرا کی جانب سے گیس کمپنیوں کے لئے قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے مسلسل دوسرے ماہ درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہے ،سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 10.30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ،فروری میں ایل این جی کی قیمت 10.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی ،سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے ،سوئی سدرن کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمت 10.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔اس سے قبل فروری میں سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قیمت 10.90 ڈالر مقرر تھی ۔
سوئی سدرن کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے ۔ایل این جی کی قیمتوں کا اطلاق مارچ 2019 کے لئے ہوگا۔