اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے نوازشریف اور بے نظیر کے خواب کی تعبیر ہوگئی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ شنگھائی تھرکول کے منصوبے نے بجلی کی پیداوار شروع کردی ہے، یہ منصوبہ 1320میگاواٹ کا ہے، تھل نووا کا 330میگاواٹ کا منصوبہ بھی مکمل ہوگیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ نواز شریف اوربے نظیرکے خواب کی تعبیر ہوگئی، ایک سال میں تھر سے ایک ہزار980میگاواٹ بجلی پیداکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تھر میں 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں اور یہاں سے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی گنجائش ہے جبکہ مزید 100میگاواٹ بجلی درآمد کیلئے ایران گوادر ترسیلی لائن مکمل ہوگئی ہے۔