لاہور : مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ امن میں ہی ترقی کا راستہ ہے اورترقی کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر بات کرناپڑتی ہے جب بھی قوم پر کڑا وقت آیاسب ایک ہو گئے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ملکی معاملات پر متحد ہیں وطن پر قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہدا اور ان کی ماؤں کو سلام پیش کرتاہوں ،حسن صدیقی جیسے نوجوان پذیرائی کے مستحق ہیں دعاہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو بھارت کے جنگی جنون کے شرسے محفوظ رکھے ۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیاہے ہمیں جب بھی چیلنج کیاگیا تو مسلح افواج نے قوم کومایوس نہیں کیابھارت کو سمجھنا چاہیے کہ امن میں ہی ترقی کا راستہ ہے ترقی کیلئے مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھ کر بات کرناپڑتی ہے میری دعا ہے دونوں ملک قیام امن کیلئے کاوشیں کریں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ایٹمی قوتیں ہیں ایٹمی قوتوں کے ناطے ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے اگر مودی کو الیکشن جیتنا مقصود ہے تو کوئی اور حربہ استعمال کریں مودی جنگی جنون پیدا کرکے سستی شہرت حاصل نہ کریں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کامیڈیا مودی کے جنگی جنون پر انگلیاں اٹھا رہاہے پاکستان ایٹمی قوت اور بائیس کروڑ لوگوں کا ملک ہے انشااللہ امن کا راستہ نکلے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM