چین کااندورنی معاملہ

ہم نے ہمیشہ عالمی سائنسی ٹریسیبلٹی کی حمایت کی ہے،ماو نینگ

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک عرصے سے امریکہ وائرس کے منبع کے مسئلے کو سیاسی رنگ دینے، ہتھیار بنانے اور آلہ کار بنانے کے طور پر چین پر حملہ کرنے کے لیے بغیر کسی ثبوت کے ‘لیبارٹری لیک تھیوری’ جیسے جھوٹ اور غلط فہمیوں کو ہوا دے رہا ہے جس سے سائنسی انداز میں وائرس کا سراغ لگانے کی عالمی فضا خراب ہو گئی ہے ۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عالمی سائنسی ٹریسیبلٹی کی حمایت کی ہے اور اس میں حصہ لیا ہے، اور ساتھ ہی کسی بھی قسم کے سیاسی جوڑ توڑ کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

اس وقت، عالمی ٹریسیبلٹی سائنسی تحقیق میں رکاوٹ کی بنیادی وجہ امریکہ کی سیاسی ہیرا پھیری ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک امریکہ نے ٹریسیبلٹی کے معاملے پر کوئی ذمہ دارانہ اقدامات اختیار نہیں کیے ہیں، کبھی ڈبلیو ایچ او کو سراغ لگانے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم امریکہ بھیجنے کی دعوت نہیں دی ہے.

کبھی کوئی ابتدائی اعداد و شمار فراہم نہیں کیے ہیں، اور امریکہ میں فورٹ ڈیٹرک اور دنیا بھر میں فوجی حیاتیاتی اڈوں کے بارے میں بین الاقوامی برادری کے خدشات پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔

ماو نینگ نے کہا کہ ٹریسیبلٹی کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے صرف ٹریسیبلٹی پر عالمی سائنسی تعاون میں رکاوٹ آئے گی، وبا سے لڑنے کے لئے عالمی یکجہتی کی کوششوں کو تقسیم کیا جائے گا، اور عالمی صحت کے گورننس میکانزم کو کمزور کیا جائے گا۔