عبوری ضمانت

جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت 4اپریل تک منظور

لاہور (لاہورنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے توڑ پھوڑ ، کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت 4اپریل تک منظور کر لی ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان ضمانتوں پر سماعت کی۔مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ نے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ کر حاضری لگوائی۔دونوں کی جانب سے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانتیں دائر کی گئی تھیں ۔

عدالت نے عبوری ضمانت 4اپریل تک منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ۔