چین کی ترقی

چین کی ترقی پوری دنیا کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے، رپورٹ

بیجنگ (لاہورنامہ) بیجنگ میں جاری چائنا ڈیولپمنٹ فورم کے 2023 کے سالانہ اجلاس میں شریک مختلف حلقوں کے نمائندوں کا کہناہے کہ چائنا ڈیولپمنٹ ہائی لیول فورم کے 2023 کے سالانہ اجلاس میں چین نے ایک بار پھر اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینے کا واضح اشارہ دیا ہےجس سے وہ مستقبل کی ترقی کے بارے میں پرامید ہیں۔

سعودی آرامکو کے صدر اور سی ای او امین ناصر نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو اقتصادی تنوع ، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مثال کے طور پر، بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں چینی کمپنیوں نے جنوب مغربی اور مشرقی سعودی عرب میں بجلی گھروں کی تعمیر میں ہماری مدد کی ہے جبکہ سرمایہ کاری کے شعبے میں چین میں ہمارے بہت زیادہ مواقع ہیں۔

شرکاء کا خیال ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین کی ترقی دنیا کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری نے بنی نوع انسان کو جدیدیت کے حصول کے لیے نئے آپشنز فراہم کئے ہیں جو عالمی مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لیے سازگار ہے۔

ورلڈ بنک کے منیجنگ ڈائریکٹر ایکسل وان ٹراٹسن برگ نے کہا کہ چین کی اقتصادی بحالی میں تیزی آنا نہ صرف چین بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی خوشخبری ہے کیونکہ چین کی معاشی ترقی عالمی اقتصادی نمو کا ایک تہائی حصہ ہے۔

ورلڈ بنک چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کا انتہائی خیر مقدم کرتا ہے۔ آج ہمیں بین الاقوامی یکجہتی اور کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے اور ہمیں عالمی ترقی کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ حمایت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔