بیجنگ (لاہورنامہ)ہونڈوراس کے صدر کے خصوصی معاون ہیکٹر زیلایا نے صدارتی محل میں چائنا میڈیا گروپ کے ٹیگوسیگالپا میں نمائندہ دفتر کے قیام کے لئے ورکنگ گروپ کے اہم ارکان سے ملاقات کی۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق بات چیت کے دوران صدر کاسترو کی جانب سے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن ادارے معلومات اور اہلکاروں کے تبادلے، تکنیکی جدت طرازی اور دیگر پہلوؤں میں تبادلوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ ٹھوس نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
28 تاریخ کی شام کو ، چائنا میڈیا گروپ کے ٹیگوسیگالپا میں نمائندہ دفتر کی نقاب کشائی کی تقریب کے بعد ، ہونڈوراس کے صدر کے مشیر ،سابق صدر زیلایا نے صدارتی محل میں سی ایم جی ورکنگ گروپ کے اہم ارکان سے ملاقات کی۔