چین اور عرب

چین اور عرب کے درمیان تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے،ماؤ ننگ

بیجنگ (لاہورنامہ)چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان ماؤ ننگ نے "آرٹ سلک روڈ” کو چین اور عرب ریاستوں کے تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت ایک اہم ثقافتی تبادلے کے منصوبے کے طو رپر متعارف کروایا .

جس کے تحت مشہور عرب فنکار چین کا دورہ کرتے ہیں جس کے 2009 سے اب تک لگاتار 11 سیشنز منعقد ہو چکے ہیں ۔ منصوبے میں 22 عرب ممالک کے 100 سے زائد فنکاروں کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے جنہوں نے تقریبا 500 پینٹنگز، مجسمے اور سرامکس فن پارے تخلیق کئے ہیں۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ پہلے چین عرب سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بعد چین کے "آرٹ سلک روڈ” دورے میں شریک 50 سے زائد معروف عرب فنکاروں نے مشترکہ طور پر صدر شی جن پھنگ کو ایک خط بھیجا۔

صدر شی جن پھنگ نے فنکاروں کے نمائندوں کو جواب دیتے ہوئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ آرٹ کے مزید شاہکار تخلیق کریں جو چین عرب دوستی کی عکاسی کرتے ہیں اور چینی اور عرب عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے میں نیا کردار ادا کریں۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ دو بڑی تہذیبوں یعنی چین اور عرب کے درمیان تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے اور عالمی تہذیبوں کے مابین تبادلوں میں سب سے آگے ہے ۔ چین اور عرب ایک دوسرے کی قدر کرتے ہیں، ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں، تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی مشترکہ وکالت کرتے ہیں، عالمی تہذیبوں کے تنوع کی حفاظت کرتے ہیں، اور مختلف تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور سیکھنے کے عمل کی مثال قائم کرتے ہیں۔