لاہور (لاہورنامہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ دستک مہم کے حوالے سے جماعت اسلامی پنجاب وسطی نے اضلاع میں فوکل پرسنز مقرر کر دیئے ہیں.
فیصل آباد سے لیاقت علی گل ،جڑانوالہ سے رانا محمد اعظم سلیمی ،تاندلیانوالہ سے سردار عثمان علی ایڈوکیٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محمد زبیر شفیع،جھنگ سے رائے شہزاد عبد اللہ ،چنیوٹ سے مہر فضل عباس ہرل،گوجرانوالہ سے ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی ،وزیر آباد سے حافظ فرحان منیر بٹ ،حافظ آباد سے محمد قاسم تارڑ، سیالکوٹ سے ذولفقار احمد ذکی ،نارووال سے محمد صادق تتلہ ،لاہور سے احمد جمیل راشد ،شیخوپورہ سے رانا محمد ممتاز ،ننکانہ صاحب سے عرفان حیدر پڈھیار ،قصور سے راو محمد اشرف ،اوکاڑہ سے منیب بن مسعود ،ساہیوال سے یاسر مظہر ،پاک پتن سے عبد الرزاق خلیل ہو نگے ۔
انہوں نے کہا کہ دستک مہم کے ذریعے عوام الناس تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے ۔ عوام نے مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف کی تبدیلی کو بھی دیکھ لیا ہے۔ مفت آٹے کی لائنوں میں لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ حکومت اور ادارے خواب خرگوش میں مصروف ہیں ۔
اب تک ایک درجن سے ائد افراد جان بحق ہو چکے ہیں ۔ہر جگہ حکمرانوں کی نا اہلی کھل کر سامنے آرہی ہے ۔ان کے پاس اہلیت صلاحیت اور وژن کا فقدان ہے۔ جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر فرسودہ نظام کو ختم اور اشرافیہ کو قانون کی پابند بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہمعاشرتی تفریق کو ختم کرنا ہوگا ۔ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک عوام کو سستااور فوری انصاف میسر نہیں آجاتا۔
سیاسی چپلقش سے عوام کو ریلیف نہیں ملے گا ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جن سے حقیقی معنوں میں عوام کو جان لیوا مہنگائی سے نجات حاصل ہو سکے ۔ یہ ہمارا المیہ ہے کہ جتنے بھی بڑے چور، لٹیرے، کرپٹ ہیں و ہ قانون سے بالاتر ہیں اور اسمبلیوں میں بیٹھ کر قانون سازی کر رہے ہیں ۔
محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تینوں پارٹیاں اپنے اپنے مفادات پر کام کررہی ہیں۔ جب تک یہی بہروپئے مختلف پارٹیوں کے پلیٹ فارم سے نئے نعروں اور جھوٹے دعووں کے ذریعے برسراقتدار آتے رہیں گے ملک و قوم کی حالت میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی ۔ سیاسی اعتبار سے باشعور افراد کو آگے بڑھنا ہو گا ،بصورت دیگر ملکی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے ۔