زائد اثاثوں

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کے الزام میں گرفتار عبد العلیم خان کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کے الزام میں گرفتارسابق سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی نیب نے عبد العلیم خان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا نیب نے عبد العلیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جس پرعبد العلیم خان کے وکلاءنے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہےعدالت نے عبد العلیم خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عبد العلیم خان اپنی گرفتاری سے تفتیش کیلئے 28 دنوں تک نیب کی تحویل میں رہے اور نیب نے عبد العلیم خان سے آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں چھان بین کی عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ جلد از جلدعبدالعلیم خان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے اور 18 مارچ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ پیش کیا جائے۔ اس موقع پر عدالت کے احاطہ میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے۔