بیجنگ(لاہورنامہ)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے اولین سیکریٹری اور صدرمملکت میگوئل ڈیئاز کنیل کو دوبارہ سے کیوبا کا صدر منتخب ہونے پرمبارک باد دی۔
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کیوبا کے تعلقات بہتر انداز میں آگے بڑھتے رہےہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں صدر میگوئیل نے چین کا کامیاب دورہ کیا اور نئے عہد میں چین -کیوبا کے خصوصی دوستانہ تعلقات پر اہم اتفاق رائے ہوا۔
ان کا کہنا تھاکہ وہ کیوبا کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بے حد اہمیت دیتے ہیں اور صدر کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کے لیے سیاسی رہنمائی کو مضبوط بنانے اور چین -کیوبا ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے خواہاں ہیں۔