بیجنگ(لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ نے محمد شہاب الدین چپو کو بنگلہ دیش کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔
چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور بنگلہ دیش ایک دوسرے کے روایتی دوست اور پڑوسی ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اور برابری کا سلوک کیا ہے.
ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر باہمی حمایت کی ہے، اور ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی اور جیت جیت پر مبنی تعاون کی مثال قائم کی ہے۔
میں چین بنگلہ دیش تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے، چین بنگلہ دیش اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے صدر چپو کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔