جیل سے اسپتال

نواز شریف نے جیل سے ہسپتال جانے سے انکارکردیا

لاہور : نواز شریف نے جیل سے اسپتال جانے سے انکار کر دیا۔ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو نواز شریف کی منتقلی کا بتا دیا گیا لیکن جب نواز شریف کی اسپتال منتقل کے بارے میں اطلاع دے دی گئی اور بتایا گیا کہ نواز شریف کو وی آئی پی روم نمبر 15 میں رکھا جائے گا تو انہوں نے انکار کردیا۔ایم ایس ڈاکٹر امیر حسین نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا،سابق وزیراعظم نوازشریف کی پی آئی سی منتقلی کی تیاریاں جاری تھیں تاہم سابق وزیراعظم کی جانب سے جیل سے اسپتال منتقلی کے لیے انکار کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کے لیے وی آئی پی روم تیار کرلیا گیا ہے۔ نوازشریف کو اسپتال میں تمام طبی سہولتیں فراہمی بھی ممکن بنا دی گئی تھی۔ایم ایس پی آئی سی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر ٹیسٹ کیے جائیں گے، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ موجود ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اسپتال منتقلی سے علم نہیں، اس حوالے سے کسی قسم کے احکامات موصول نہیں ہوئے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف مسلسل انجائنا کی تکلیف میں مبتلا ہیں، حکومت کی جانب سے ان کے علاج کے سلسلے میں سنجیدگی نہیں دکھائی جا رہی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کئی مرتبہ انجائنا کی تکلیف اٹھی سابق وزیرِ اعظم کی صاحب زادی مریم نواز نے دعوی کیا کہ نواز شریف کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4 بار انجائنا کا درد اٹھا مگر حکومت انھیں کوئی طبی امداد فراہم نہیں کر رہی۔سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کی ہے کہ حکومت نواز شریف کی صحت سے کھیل رہی ہے، نواز شریف کو مسلسل انجائنا کی تکلیف ہے لیکن حکومت کی جانب سے سنجیدگی نہیں دکھائی جا رہی۔